23 ستمبر، 2025، 12:44 PM

غزہ میں اسرائیلی لشکرکشی کے دوران مزاحمت کاروں کا اینٹی ٹینک حملہ، اسرائیلی فوجی کی ہلاکت

غزہ میں اسرائیلی لشکرکشی کے دوران مزاحمت کاروں کا اینٹی ٹینک حملہ، اسرائیلی فوجی کی ہلاکت

صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ شہر میں اس کی حالیہ لشکرکشی کے دوران پہلے جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی صحافی نے کان نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک پر اینٹی ٹینک راکٹ داغا۔

اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی کرنل شاحار بوزغلو ہلاک ہو گئے۔

بلومنتال نے کہا کہ اس فوجی کی ہلاکت کے ساتھ، غزہ شہر پر حالیہ دو ہفتے کی لشکرکشی کے دوران اسرائیلی فوج کے پہلے جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ روز، اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے اینٹی ٹینک راکٹ حملے میں پانچ مزید اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1935513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha